Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

خواجہ آصف کا شاہ محمود کیخلاف قبروں کاریفرنس بنانےکا مطالبہ

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago

حکومت کیساتھ کسی رابطے ميں حصہ نہ لينے کا اعلان

مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے شاہ محمود قریشی کے خلاف قبروں کا ريفرنس بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے لیگی رہنماء خواجہ آصف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نيب کو ايک ريفرنس قبروں کی کمائی کھانے والوں پر بھی بنانا چاہيے۔

انہوں نے کہا کہ قبروں کی کمائی بھی اثاثے ميں شامل ہونی چاہيے۔ اگر ميرے آمدن سے زائد اثاثے ہيں تو ان کے بھی قبروں کے اثاثے ہيں اسلیے ان پر قبروں کا ريفرنس بنائيں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جس قسم کی کمائی ہو وہ کمائی بولتی ہے۔ يہ جو بيٹھ کر لوگوں کی بالياں اتار کر جيب ميں ڈالتے ہيں لوگوں سے 5،5 ہزار کی تھپياں وصول کرتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ نيب اس پر بھی ايکشن لے، احتساب کيوں نہيں ہوتا؟ کيوں نہيں ريفرنس بنتا؟ شاہد خاقان، شہباز شریف، سلیمان شہباز اور حمزہ شہباز پر ايک دن ميں ريفرنس بن گيا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کا زوال ہونے والا ہے، يہ قانون خود ان پر آئے گا، استثنیٰ نہيں ملے گا۔ ہمیں کوئی نرمی نہیں چاہیے، اللہ ان کا بھی حامی و ناصر ہو۔

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی پردہ داری تھی لیکن اسے انہوں نے موضوع بنايا۔ آئندہ حکومت کےساتھ کسی رابطے کا حصہ نہيں ہونگے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube