Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

برطرف پائلٹ کی بحالی کیلئےدرخواست سماعت کیلئےمنظور

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو: اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر کا منظر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے برطرف پائلٹ کی بحالی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سیکریٹری ایوی ایشن، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی، سی ای او پی آئی اے و دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔

اس موقع پر عدالت نے وفاق سے سوال کرتے استفسار کیا کہ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کا عہدہ ڈھائی سال سے خالی کیوں ہے؟۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیکریٹری ایوی ایشن کے پاس ڈی جی سی اے اے کا چارج بھی ہے، سی اے اے کا ہیڈ کواٹرز کراچی میں ہے، لیکن یہ وفاقی ادارہ ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سی اے اے نے 14 جولائی کو ایئر لائن ٹرانسپورٹ لائسنس منسوخ کیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی تاحال کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے۔

عدالتِ عالیہ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ برطرف پائلٹ سید ثقلین اختر نے لائسنس منسوخی اور ملازمت سے برطرفی چیلنج کر رکھی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube