Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنیوالوں کوگرفتارکرلیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

Coronavirus, Pakistan,

ترجمان حکومت بلوچستان نے ایک مرتبہ پھر عوام سے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایس اوپیز پر عملدرآمد اور احتیاط کی اپیل کردی۔ کہتے ہیں کہ اگر عید کے بعد کیسز میں اضافہ ہوا تو سخت لاک ڈاؤن کی جانب جائیں گے، جو بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا، تھانوں میں بند کریں گے۔

بلوچستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 ہزار 624 ہے جبکہ اب تک 136 اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں، دس ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ آئندہ چند دنوں کے دوران زیادہ احتیاط کریں، عید الفطر پر کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا اگر عوام تعاون نہیں کرتے تو عید الاضحیٰ پر مارکیٹس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرسکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر جو بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا، اسے تھانوں میں بند کریں گے، اگر عید کے بعد کیسز میں اضافہ ہوا تو سخت لاک ڈاؤن کی جانب جائیں گے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ 25 جولائی کو کل ٹیسٹس کا صرف 6 فیصد پازیٹو آئے، 26 جولائی کو 3.5 اور 27 جولائی کو 4.5 فیصد ٹیسٹ مثبت آئے، اگر صورتحال قابو میں رہی تو بلوچستان پہلا صوبہ ہوسکتا ہے جہاں کرونا کے کیسز ختم ہو جائیں۔

ایک سوال کے جواب میں لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ازسرنو تشکیل دے رہے ہیں، بی ایم سی کی اسکیموں میں بدعنوانی اور وسائل کے ضیاع سے متعلق کیس اینٹی کرپشن کو بیجھا گیا ہے، ماضی میں کیسز بنتے تھے مگر اداروں میں استطاعت نہیں تھی کہ وہ نتائج لاسکیں، اداروں میں اصلاحات لارہے ہیں تاکہ کرپشن کے حوالے سے کیسز پر کام تیز ہو۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube