Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سوات انٹرمیڈیٹ امتحانات: لڑکیوں کی ٹاپ 2پوزیشنز

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2020 | Last Updated: 3 months ago

Exams

سوات میں تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں پہلی اور دوسری پوزیشن لڑکیوں نے حاصل کر لی۔

ایس پی ایس کالج کی طالبات مروہ اور سیدہ مناہل نے 1041 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور ایس پی ایس ہی کی ہانیہ خان کو 1039 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن مل گئی۔

ڈگری کالج مینگورہ کے شہباز خان نے 1035 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیئرمین سوات بورڈ پروفیسر نبی شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مجموعی طور پر 22440 طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا اور حکومتی پالیسی کے تحت تمام طلباء و طالبات پاس قرار دیے گئے جس سے نتیجہ 100 فیصد رہا۔

چیئرمین سوات بورڈ نے بتایا کہ گیارہویں جماعت کے طلباء وطالبات بھی پاس قرار دیے گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube