گرین لائن بس اگلے سال عوام کیلئے کھول دی جائیگی

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2020 | Last Updated: 9 months ago

کراچی کے گرین لائن بس منصوبے پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ فوٹو: آن لائن

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی میں بتایا گیا ہے کہ کراچی گرین لائن منصوبہ اگلے سال مارچ سے جون کے درمیان عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

منگل کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی کو کراچی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ یہ منصوبہ 24ارب 60 کروڑ روپے کی اصل لاگت میں مکمل ہوگا، منصوبے پر اب تک 19 ارب روپے سے زائد خرچ ہوچکے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ مارچ سے جون2021 تک آپریشنل ہوجائے گا جبکہ رواں مالی سال میں اس منصوبے کیلئے 3ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ آپریشنز منصوبہ سی پیک کے تحت بنے گا، اس منصوبے کا پی سی ون 10ارب روپے سے زائد کا بنایا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube