Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی کا فیصلہ وفاق نے واپس لے لیا

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کی خدمات واپس لے لی ہیں۔

نمائندہ سما فیصل خان کے مطابق سما ٹی وی کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر خیبر پختونخوا حکومت کو غلطی کا احساس ہوا، جس پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کی خدمات واپس صوبے کو دینے کیلیے خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کو خط لکھ دیا۔

وفاق کو لکھے گئے خط میں خیبر پختونخوا حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبے میں کیڈر افسران کی کمی کا سامنا ہے، اس لیے ضیا الرحمان کی خدمات صوبے کو واپس کی جائے۔ اس متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ضیا الرحمان کو صوبہ سندھ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا تھا۔ ضیاالرحمان اس وقت کراچی ضلع وسطیٰ کے ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں، جب کہ سپریم کورٹ نے ڈیپوٹیش پر تعیناتیوں کو چند سال قبل غیرقانونی قرار دیا تھا

ضیاء الرحمان کا تعلق صوبائی مینجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے۔ اُنہیں تاحکم ثانی فرحان غنی کی جگہ ڈپٹی کمشنرضلع وسطی تعینات کیا گیا تھا جبکہ فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ مقررکردیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube