Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

اسدعمر کی عیدالاضحی سادگی سے گھروں پر منانے کی اپیل

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعلیٰ کے پی کا لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ

وفاقی وزیر اسد عمر نے عوام سے عید الاضحی گھروں پر اور سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا کا خطرہ ابھی بدستور موجود ہے، اس لیے احتیاط بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس پیر 27 جولائی کو پشاور میں ہوا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد خان سمیت صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ این سی او سی اجلاس میں دیگر صوبوں کی نمائندگی کیلئے بھی وزرائے اعلیٰ سمیت اراکین ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے حوالے سے خیبر پختوخوا کو بہت زیادہ چیلنجز درپیش تھے، کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے کرونا سے متعلق تمام امور خود لیڈ کیے۔ کرونا کے سلسلے میں وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور چیف سیکریٹری نے فرنٹ لائن پر کام کیا۔ صوبائی حکومت کے موثر اور بروقت اقدامات کی وجہ سے صوبے میں کورونا کیسز میں واضح کمی ائی، تاہم وبا کا خطرہ ابھی بھی بدستور موجود ہے، اس لیے احتیاط بہت ضروری ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے پر زور اپیل ہے کہ عید الاضحٰی سادگی سے منائیں۔ پورے خطے میں کرونا کے حوالے سے پاکستان کی صورت حال حوصلہ افزا ہے۔ حکومت جو بھی اقدامات اٹھا رہی ہے وہ عوام کی جانوں کو محفوظ کرنے کے لئے ہیں۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ عید الاضحٰی کے موقع پر وبا پھیلنے کے خدشات ہیں، اس لیے عوام احتیاط کریں۔ عوام عید سادگی سے اور اپنے گھروں پر منائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر کرونا سے شہید ہونے والوں کو خصوصی طور پر یاد کیا جائے۔ عید کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود بھی عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، اپنے کابینہ ممبران کو بھی عید سادگی سے منانے کی ہدایت کی ہے۔ عید کے موقع پر شہری سیاحتی مقامات کی طرف نہ جائیں۔ عید کے بعد سیاحتی مقامات کو کھولنے کے لئے این سی سی کے اجلاس میں مشاورت کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube