Saturday, August 15, 2020  | 24 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پنجاب بھرمیں عیدالاضحی پراسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائیگا

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

آئن لائن : فائل فوٹو

حکومت پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ عید سے قبل 2 اگست تک تمام مارکٹیس بند رہیں گی۔

چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اہم اجلاس اتوار 26 جولائی کو ہوا۔ اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

بازار/مارکیٹس

اس موقع پر کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے عید الفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں ضرورت کے مطابق اضلاع میں مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا گیا۔

چیف سیکریٹری پنجاب کے اجلاس میں عید سے قبل منگل یا بدھ سے مارکیٹس بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ مارکیٹس 2 اگست تک بند رہیں گی۔ اس دوران سودا سلف، فارمیسز، بیکریز سمیت ضروری اشیاء کی دکانوں کو کام کی اجازت ہوگی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران حکام کا کہنا تھا کہ عید سے قبل بازاروں میں خریداری کی سرگرمیوں سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وفاق کی ہدایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔

مویشی منڈیاں

جواد رفیق ملک کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں معمر افراد، بچوں کے داخلہ پر پابندی، ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے مخصوص تعداد میں افراد کو مویشی منڈیوں میں داخلے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں کے انٹری پوائنٹس پر اسکریننگ کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کیا جائے، جب کہ انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری رکھی جائینگی، جس کیلئے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پلان تیار کرے گی۔

نماز عید

اجلاس سے خطاب میں آئی جی پولیس شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ نماز عید کے اجتماعات کیلئے فول پروف سیکیورٹی، سماجی فاصلہ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube