Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کیچ میں فورسز پر حملہ، لانس نائیک شہید، 3جوان زخمی

SAMAA | and - Posted: Jul 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA | and
Posted: Jul 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تربت کے قریب کیچ میں فورسز کی گاڑی پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے لانس نائیک شہید اور 3 جوان زخمی ہوگئے۔ فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلیدہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت سے 35 کلو میٹر دور کیچ میں معمول کے گشت پر جانیوالی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک جاوید کریم شہید ہوگیا جبکہ 3 جوان زخمی بھی ہوئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا، ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

تاحال واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی، سیکیورٹی فورسز صوبے میں تقریباً ایک دہائی سے علیحدگی پسند گروپوں کیخلاف لڑرہی ہیں۔

حالیہ مہینوں میں بلوچ علیحدگی پسندوں کی جانب سے حملوں میں تیزی آگئی جبکہ ان گروپوں کی جانب سے سندھ میں بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

کراچی میں 29 جون کو بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار اور 2 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے تھے جبکہ پولیس کی بروقت کارروائی میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھے۔

کیچ میں فورسز پر حملہ سیکیورٹی فورسز کیخلاف رواں ماہ دوسری کارروائی ہے، اس سے قبل 14 جولائی کو پنجگور میں فورسز کے قافلے پر حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

مئی میں بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کیچ میں حملوں کے دوران 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ میں خفیہ اطلاعات پر علیحدگی پسندوں کے خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا ایک کارندہ مارا گیا۔

فورسز کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک عدد کلاشنکوف، چار میگزین، واکی ٹاکی سیٹ، موبائل فون اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدت پسند اپنا ساز و سامان جس میں کھانے پینے کی اشیاء، بھاری مقدار میں اسلحہ باورود، چار عدد موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube