Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ایئرچیف کا اسکردو ایئر بیس کا دورہ،آپریشنل مشقوں کا معائنہ

SAMAA | - Posted: Jul 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

افسروں اور جوانوں سے ملاقات

ایئرچیف مارشل مجاہد انوار کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورت حال سے بخوبی آگاہ ہیں، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے ہفتہ 25 جولائی کو اسکردو میں قائم فضائیہ کے قادری ایئر بیس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملے کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ائیر چیف نے قادری بیس پر جاری مختلف آپریشنل سرگرمیوں بشمول جنگی طیاروں اور عملے کی فوری تعیناتی کا بھی جائزہ لیا۔

پی اے ایف افسران کی جانب سے بیس پر جاری تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ انہوں نے عملے کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تیزی سے جاری تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

قادری بیس آمد پر افسروں اور جوانوں سے خطاب میں ائیر چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورت حال سے بخوبی آگاہ ہے، ہم دشمن کی جانب سے اسلحہ اور فوجی سازو سامان کے حصول کی دوڑ سے غافل نہیں اور روایتی جنگ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے قوم کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں، پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور انداز میں جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube