Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

منچن آباد:ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان نہر میں ڈوب گیا

SAMAA | - Posted: Jul 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

منچن آباد: کنال کا منظر جہاں نوجوان کی تلاش جاری ہے

منچن آباد کے علاقے صادق گنج میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے نہر میں دوب گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

منچن آباد سے نمائندہ سما احسن عمران کے مطابق نواحی علاقے منڈی صادق گنج میں ٹک ٹاک بنانے کے شوق میں نوجوان نہر میں ڈوب گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان ٹک ٹاک بنانے کے دوران پاؤں پھسلنے سے کینال میں گرا۔

نوجوان ٹک ٹاک بنانے دوستوں کے ہمراہ نہر کنارے گیا تھا۔ 28 گھنٹے گزر جانے کے باوجود نوجوان کی لاش نہ مل سکی۔ نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube