Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

راولپنڈی اسلام آبادسمیت گردونواح میں بارش،موسم خوشگوار

SAMAA | and - Posted: Jul 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA | and
Posted: Jul 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نالہ لئی میں سیلابی صورتحال کی پیشگوئی

راولپنڈی اسلام آباد سمیت گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔

جڑواں شہروں میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سے چھائے بادل صبح سویرے برس پڑے اور ہر سُو جل تھل ایک ہوگیا۔جڑواں شہروں میں بارش سےگرمی اور حبس میں کمی واقع ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کئی علاقوں میں موسلادھاربارش کے بعد نالہ لئی میں سیلابی صورتحال کی پیشگوئی کردی گئی ہےاور نالہ لئی کی مسلسل نگرانی کی جاری ہے۔راولپنڈی میں واسا نے بھی ہائی الرٹ رہنے کی وارننگ جاری کردی ہےاور واسا کاعملہ اورمشینری فیلڈ میں موجود ہے۔۔

ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نے شہر کےمختلف علاقوں کا دورہ کرکےعملےکوخصوصی احکامات جاری کردیے۔ اندرون شہرسمیت راولپنڈی اورچلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کےعلاقوں میں تیزبارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہواہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی صبح نو بجے تک جڑواں شہروں میں اب تک 36 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube