Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی چڑیا گھر اور امیوزیم پارکس بدستور بند

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کراچی میونسپل کارپویشن کے زیر انتظام کراچی چڑیا گھر، سفاری پارک، الہ دین پارک اور دیگر امیوزمنٹ پارک کرونا وائرس کی وباء کے باعث بدستور بند ہیں۔

میئر کراچی وسیم اختر نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مختلف علاقوں میں ایسے پارکس کھولنے کی ہدایت کی ہے جہاں لوگ صبح اور شام کے اوقات میں جاگنگ اور واک کرتے ہیں۔

کے ایم سی کے ڈائریکٹر ری کری ایشنل ایکٹیوٹیز کنور ایوب سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ ہل پارک، باغ ابن قاسم، کڈنی ہل پارک سمیت دیگر پارکس جو شہری حکومت کے زیر انتظام ہیں کھول دیئے گئے ہیں۔

کنور ایوب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت امیوزمنٹ پارکس کھولنے سے پہلے کے ایم سی سے پوچھ سکتی ہے لیکن کے ایم سی انتظامیہ کی مشاورت کے بغیر ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر، الہ دین پارک اور سفاری پارک کھولنے کا نوٹیفکیشن میئر کراچی کی جانب سے جاری کیا جائے گا، تاہم اگست کے آخر تک ایسے کسی فیصلے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے 22 مارچ کو کرونا وائرس کی وباء کے باعث تقریبا 4 ماہ سے بند کراچی کے پارکس کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube