Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کروناکاشکار80فیصدپاکستانی وائرس سےصحت یاب،این سی اوسی

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کرونا کاشکار ہونےوالے80 فیصد پاکستانی کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔اب تک 2 لاکھ 19 ہزار سےزائد مریض صحت یاب ہوئےہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عید پر شہریوں کو احتیاط برتنےکی ہدایت کردی۔

این سی اوسی کےتازہ اعدادوشمارکےمطابق ملک میں کرونا کیسزکی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ایک ہزار دوسونوکیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کرونا کےمجموعی کیسز کی تعداد دولاکھ ستر ہزار چار سو ہوگئی جن میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد چوالیس ہزار آٹھ سو چون رہ گئی۔

وائرس کا شکار مزید 54 افراد جان کی بازی ہار گئے اوراب تک دو لاکھ انیس ہزار سات سو تراسی افراد کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نےعیدالاضحیٰ کےحوالے سےغیرقانونی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے اور مویشی منڈیوں کو بند کیا جاسکتا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عید پر بازاروں اور تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube