Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

سکھر: عدالت کا368 برطرف میونسپل ملازمین کی بحالی کاحکم

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ کے عدالتی بینچ نے میونسپل ٹاون کمیٹی گھوٹکی کے برطرف کیے گئے 368 ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ سکھر کے جسٹس عدنان کریم اور جسٹس یوسف علی سید پر مشتمل بینچ نے جمعرات کو میونسپل ٹاون کمیٹی گھوٹکی کے برطرف ملازمین کی درخواست پر سماعت کی۔

ملازمین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میونسپل میں 1800 ملازمین میں سے 368 ملازمین کو برطرف کیا جانا زیادتی ہے۔

عدالتی بینچ نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد برطرف ملازمین کو بحال کرنے حکم جاری کیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ چیف میونسپل افسر کو اختیار نہیں کہ ایک نوٹس کے ذریعے ملازمین کو برطرف کیا جائے۔

عدالت نے سی ایم او گھوٹکی کا ملازمین کو برطرف کرنے والا حکم معطل کرتے ہوئے ملازمین کی بحالی کا حکم صادر کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube