Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 3 months ago
PAKISTAN, EID UL ADHA,

فوٹو: آن لائن

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 3 دن کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 31 جولائی سے اتوار 2 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔

پاکستان میں عیدالاضحیٰ ہفتہ یکم اگست کو منائی جائے گی جبکہ پیر 3 اگست کو عید کا تیسرا دن ہوگا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی سیکریٹری فلک شیر ورک نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 3 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے تاہم عید کے صرف 2 دن کی چھٹی دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 31 جولائی سے تعطیلات کا آغاز ہوگا اور 2 اگست اتوار کو آخری چھٹی ہوگی جبکہ عید کے تیسرے دن یعنی 3 اگست پیر کو عام ورکنگ ڈے رکھا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

2 Comments

  1. معظم  July 25, 2020 6:30 pm/ Reply

    عید کے تیسری دن چهٹی دینی چاهئے تهی کیونکه تیسرے دن قربانی بهی هوتی هے اسلامی شعائر کا خیال رکهنا چاهئے تها

  2. ZULFIQAR  July 30, 2020 12:50 pm/ Reply

    EID KEY 3RD DAY LAZMI CHUTTI DENI CHAHYE

Leave a Reply to معظم Cancel reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube