Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

گوجرانوالہ: لیڈی ڈاکٹر کا ڈیپارٹمنٹ ہیڈ پر جنسی ہراسگی کاالزام

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 3 months ago

ڈپٹی کمشنر کا معاملے کی تحقیقات کا حکم

گوجرانوالہ سول اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے ریڈیالوجسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا۔

لیڈی ڈاکٹر نے وزيراعظم پورٹل پر شکايت کی ہے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے نوٹس ليتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

لیڈی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہاں خواتین غیر محفوظ ہیں اور کام کرنا بھی مشکل ہے۔

ليڈی ڈاکٹر کی جانب سے وزیراعظم پورٹل پر ہراسگی کی شکایت درج ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شکایت سامنے آنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر معیز کو انکوائری کا حکم دیا ہے، 48 گھنٹے میں بات سامنے آجائے گی۔

تاہم سینئیر ڈاکٹر نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا کیرئیر خراب کرنے کی ایک سازش ہے اور بہت جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube