پاراچنار میں دھماکے سے 20افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 10 months ago

Parachinar blast

خیبر پختونخوا کے ضلع پارا چنار کے طوری بازار ميں دھماکے کے باعث 20 افراد زخمی ہوگئے، جس میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خيز مواد سبزی کے ٹھيلے ميں نصب تھا، جس میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاحال 2 زخميوں کی حالت تشويشناک ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ پولیس نے جائے حادثہ کو سیل کر دیا ہے اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا گیا۔

واقع کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube