Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

شہباز شریف کی 17اگست تک عبوری ضمانت منظور

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Shehbaz Sharif

فوٹو: آن لائن

لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کيس ميں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی 17 اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

جمعرات 23 جولائی کو شہباز شريف لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، جس میں 2 رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس شہرام سرور نے کيس سننے سے معذرت کر لی۔

جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیے کہ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر سے تعلق کی بنیاد پر سماعت نہیں کرسکتے۔

صدر ن لیگ شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے انہیں تفتیش مکمل ہونے کا کہا تھا لیکن اب نیب حکام انہیں گرفتار کرنا چاہتے ہيں۔

جسٹس شہرام سرور نے کیس کسی اور بینچ کے روبرو لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ بينچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت ميں 17 اگست تک توسیع کر دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube