Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ملک میں یکساں قومی نصاب کامسودہ تیار،کاپی قومی نصاب کونسل کوارسال

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ملک میں یکساں قومی نصاب کا مسودہ تیار کرکے کاپی قومی نصاب کونسل کوارسال کردی گئی ہے۔

یکساں قومی نصاب کی تیاری کیلئےصوبوں اورمتعلقہ حکام کے درمیان طویل مشاورت ہوئی ہے۔

اعلامیے کےمطابق  صوبائی وزراء اور دیگرحکام نے اپنی تجاویز اور تاثرات پیش  کیے۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ یکساں قومی نصاب میں زبان کے مسئلے پرکوئی ابہام نہیں ہے،اساتذہ اسی زبان میں پڑھائیں گے جس میں انہیں سمجھ آئے،نصاب میں انگریزی کوزبان کے طور پر پڑھایا جائےگا۔

انھوں نےکہا کہ یکساں قومی نصاب ہم سب کےدِلوں کےبہت قریب ہےاوریہ طبقاتی نظام تعلیم کوختم کرنےمیں معاون ثابت ہوگا۔ شفقت محمودنےیہ بھی کہا کہ صوبے اضافی مواد بھی متعارف کراسکتے ہیں تاہم یہ خیال رکھاجائے کہ بچوں پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

شفقت محمود نےمزید کہا کہ یکساں نظام تعلیم کابنیادی مقصدتعلیم کےحصول میں نا انصافیوں کا خاتمہ اور تعلیم  کے میدان میں طبقاتی خلیج کا سدباب کرنا ہے۔

شرکاء نےتجویزدی کہ حکومت ایسی ماڈل ٹیکسٹ بکس تیار کرے جو سب کیلئے یکساں حیثیت رکھتی ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube