Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کاغان: پسند کی شادی کے خواہشمند لڑکا اور لڑکی قتل

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago

KAGHAN, MURDER, KP, کاغان، قتل

کاغان میں پسند کی شادی کے خواہشمند لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا، پولیس نے والدین اور ماموں سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان لڑکی اور لڑکے کے قتل کا منصوبہ دونوں کے والدین نے مل کر بنایا تھا، لڑکی اپنے منگیتر کے بجائے کزن سے شادی کرنا چاہتی تھی ليکن دونوں کے والدین اس رشتے کيلئے راضی نہ تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کی رضا مندی کے بعد ماموں نے فائرنگ کرکے لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا۔

ایس ایچ او تھانہ کاغان کا کہنا ہے کہ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقتولین کے والدین اور ماموں سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرليا، جبکہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

لڑکا اور لڑکی کے قتل کے الزام میں 109، 114 اور 302 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقتولین کو آج (بدھ کو) سپرد خاک کردیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube