Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

سندھ: گاڑیوں کیلئے سیکیورٹی فیچرزوالی نئی نمبرپلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago

SINDH, CABINET, MURAD ALI SHAH

سندھ کابینہ نے نئے سیکیورٹی فیچرز والی نمبر پلیٹس متعارف کروانے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ نمبر پلیٹس کی قیمت کم سے کم ہونی چاہئے تاکہ صارفین پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے سیکیورٹی فیچرز والی نمبر پلیٹس پر بریفنگ دی، کابینہ کو بتایا کہ نئی نمبر پلیٹس میں ریٹرو ریفلیکٹو ورق استعمال کیا جائے گا، نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا رنگ سفید اور سرکاری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا رنگ سبز ہوگا۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 30 جون 2020ء تک صوبے کے 6 ریجن میں 72 لاکھ 60 ہزار 605 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ان گاڑیوں میں 5 لاکھ 71 ہزار 13 موٹر سائیکلز اور 15 لاکھ 59 ہزار 432 نان کمرشل گاڑیاں شامل ہیں۔

سندھ کابینہ نے نئے سیکیورٹی فیچرز والی نمبر پلیٹس متعارف کروانے کی منظوری دیدی، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ نئی نمبر پلیٹس نومبر تک متعارف کرادی جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ہدایت کی کہ نئی نمبر پلیٹس کی قیمت کم سے کم ہونی چاہئے تاکہ صارفین پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔

سندھ کابینہ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو سیکیورٹی فیچرز والی نمبر پلیٹس کی تیاری کا معاہدہ کرنے کی بھی منظوری دیدی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube