Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ کی بڑی مویشی منڈی بند کردی گئی

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر قائم مویشی منڈی بند کردی گئی، انتظامیہ نے بیوپاریوں کے کیمپ پر حملے کے بعد مویشی منڈی میں خرید و فروخت پر پابندی لگادی۔

میٹروپولیٹن انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر بڑی مویشی منڈی تاحکم ثانی بند کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مشرقی بائی پاس منڈی بیوپاریوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے باعث بند کی گئی ہے۔

میٹروپولیٹن انتظامیہ کے مطابق مویشی منڈی میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور آگ لگانے کی وجہ سے خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹس میں تنبیہہ کی گئی ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے بیورپایوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube