Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں کالعدم تنظیم کے 5مبینہ دہشتگرد گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago
CTD raid in Karachi

فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے گولیمار میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

کارروائی سی ٹی ڈی ٹارگٹ کلنگ ورکنگ گروپ کی جانب سے کی گئی۔

سی ٹی ڈی انچارج علی رضا کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی کے حافظ قاسم رشید گروپ سے ہے۔

علی رضا نے بتایا کہ دہشت گردوں سے ہٹ لسٹ بھی برآمد کی گئی، جس میں سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ فہرست ميں مذہبی جماعت کے افراد کے نام بھی شامل کيے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد قتل اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube