Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کسی صورت شوہر کے قاتلوں سے سودا نہیں کرونگی،زاراعباس

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کیس ہر فورم پر لڑنے کا عزم

مقتول ٹی وی اینکر مرید عباس کے اہل خانہ سے مرکزی ملزم عاطف زمان نے ایک بار پھر صلح کی کوشش کیلئے پیغام بھجوا دیا، تاہم مقتول کی اہلیہ نے ملزم کے ساتھ کسی بھی طرح کی صلح سے صاف انکار کردیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں مقتول مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس کا کہنا ہے کہ کیس جتنا بھی طویل چلے، مکمل طور پر پیروی کروں گی۔ مجھےعدالتوں سے انصاف ملنے کی توقع ہے اور میں ہر فورم پر یہ کیس لڑوں گی۔

زارا کا مزید کہنا تھا کہ قاتل عدالتوں سے بھاگ کیوں رہے ہیں، انہیں چاہیئے کہ وہ باقاعدگی سے پیش ہوں۔ کیس کا فیصلہ شواہد کی روشنی میں عدالت نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں شوہر مرید عباس کے قاتلوں سے کبھی صلح نہیں کروں گی۔ میں قاتلوں سے مرید عباس کے قتل کا ہرگز سودا نہیں کرسکتی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube