Saturday, December 5, 2020  | 18 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کاخصوصی امتحانات کااعلان

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 5 months ago

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے خصوصی امتحانات کا ‏اعلان کردیا ہے۔ ان امتحانات میں میٹرک امتحانات میں کم نمبروں والے طلباء دوبارہ بیٹھ سکتے ہیں۔

خصوصی سالانہ امتحان 2020 کا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا اور اس حوالےسےنوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کےمطابق ‎داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نتائج سے مطمئن نہ ہونے والے طلبہ امتحان میں ‏شامل ہوسکتے ہیں، نئےامتحانات میں بہتر نتائج نہ آنے کی صورت میں پرانا نتیجہ برقرار رکھا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی امتحانات میں فریش امیدوار حصہ نہیں لے سکیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کرونا کے باعث امتحانات نہ ہونے کی وجہ خصوصی امتحان کا ‏اعلان کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube