Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

فیصل آباد،تاندليانوالہ:چھت گرنے کے واقعات،10 افراد جاں بحق

SAMAA | and - Posted: Jul 21, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jul 21, 2020 | Last Updated: 3 months ago

حادثات میں 7 بچے جاں بحق

فیصل آباد اور تاندليانوالہ میں بارش کے باعث 2 مکانات کی چھتیں منہدم ہونے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلا واقع فيصل آباد میں عباس پور روڈ پر واقع مکان میں پیش آیا، جہاں موسلادھار بارش سے مکان کی چھت گر گئی۔

حادثے ميں 2 بچوں سميت 3 افراد جاں بحق، جب کہ 4زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ مرنے والے بچوں کی عمريں 9 سے 17 سال کے درميان ہيں۔

چھت گرنے کا دوسرا واقعہ تاندليانوالہ کے علاقے دھوپ سڑياں میں پیش آیا، جہاں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سميت 7 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ زخميوں کو طبی امداد کیلئے فيصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زیادہ جانی نقصان ایک ساتھ 3 چھتیں گرنے کے باعث ہوا، جس کے ملبے تلے دب کر 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube