Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ستمبرسے قبل کسی کواسکول کھولنے کی اجازت نہیں دینگے، حکومت

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کسی کو 15 ستمبر سے پہلے اسکول کھولنے کی اجازت نہيں۔ اسکول ايسوسی ايشن کی پريس کانفرنس کے بعد حکومت کا مؤقف بھی آگيا، پارلیمانی سیکریٹری کہتی ہيں کہ پرائیوٹ اسکولز کی مشکلات کا احساس ہے مگر بچوں کی صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے آج پریس کانفرنس کرکے 15 اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا۔

اسکول کے رہنماؤں کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ 15 اگست 2020ء سے پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے کھول دیں گے، حکومت نے اگر ہمارے اداروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم ملین مارچ کریں گے اور تحریک چلائیں گے۔

مزید جانیے : آل پاکستان پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشن کااگلےماہ تعلیمی ادارےکھولنےکااعلان

حکومت نے واضح کردیا کہ کسی کو 15 ستمبر سے پہلے اسکول کھولنے کی اجازت نہيں دينگے، پارلیمانی سیکریٹری کا کہنا ہے کہ اسکولز کی مشکلات کا احساس ہے ليکن بچوں کی صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

پارلیمانی سیکریٹری وجیہہ اکرم کہتی ہیں کہ عید اور عاشورہ کے بعد اگر کرونا بڑھا تو بچوں کی صحت پہلے دیکھیں گے، اگر کیسز کم رہے تو اسکولز 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔

پریس کانفرنس میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنے کیلئے ایس او پیز بنائے جائیں گے، اگر مدارس والے امتحان کراسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں، 2 کروڑ سے زائد بچوں کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔

اس سے قبل خيبرپختونخوا کے نجی تعليمی اداروں نے ایس او پیز کے ساتھ 4 اگست سے اسکولز کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے، جس کی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بھی منظوری دیدی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگست کے پہلے يا تيسرے ہفتے میں اس معاملے پر نظرثانی کريں گے، اگر صحت کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے۔

چيئرمين پرائيوٹ اسکولز ايسوسی ايشن ملک ابرار اور چيئرمين آل سندھ پرائيوٹ اسکولز اينڈ کالجز ايسوسی ايشن حيدر علی نے حکومت کی جانب سے 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا فيصلہ يکسر مسترد کرديا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube