Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

بیوی کوطلاق دینے پر ڈانٹ، بیٹے نے باپ کوقتل کردیا

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 20, 2020 | Last Updated: 2 years ago

منڈی بہاء الدین میں بیوی کو طلاق دینے پر باپ نے ڈانٹا تو بیٹے نے کلہاڑی کے وار کرکے باپ کی جان لے لی۔

منڈی بہاء الدین کے علاقے کوٹ جالیاں میں نوجوان نزاکت نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی، جس کی 6 ماہ قبل والد نے شادی کرائی تھی، طلاق دینے پر لیاقت نے اپنے بیٹے کو خوب ڈانٹا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والد کے ڈانٹنے پر نوجوان طیش میں آگیا اور کلہاڑی کے وار سے باپ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی، مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مقتول کے کزن کا کہنا ہے کہ ایسا ہی لگتا ہے جیسے کسی نے چاقو مارا ہو، دونوں کانوں میں سے خون آرہا تھا، گردن پر بھی بھی زخموں کے نشانات ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی، قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube