Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشن کااگلےماہ تعلیمی ادارےکھولنےکااعلان

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کرونا زوال پذیر ہوگیا

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلہ مسترد کرتےہوئے تعلیمی ادارے15اگست سے کھولنےکا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے پیر کو مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس سے قبل پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے صدور کا اجلاس آج منعقد ہوا۔

ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت خان نے دو ٹوک کہا کہ ہم پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے کھولیں گے،تعلیمی اداروں کی بندش سے ملک کےبچوں کا نقصان ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کرونا زوال پذیر ہوگیا،کیسز کم ہوگئے،حکومت سے مذاکرات بھی کئےگئےلیکن بات نہیں سنی گئی۔

ایسوسی ایشن کے صدر نے خبردار کیا کہ 6 ماہ سے مالی نقصان برداشت کررہےہیں،2 ماہ مزید گزرگئےتو ہزاروں اسکولز مستقل طور پر بند ہوجائیں گے۔

اسکول کےرہنماؤں کا کہنا تھا کہ 15 اگست 2020 سے پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے کھول دیں گے،حکومت نے اگر ہمارے اداروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم ملین مارچ کریں گے اور تحریک چلائیں گے۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ اسکول کھولنے کےلیے ایس اوپیز بنائی جائیں گے۔

پریس کانفرنس میں عہدیداران نےحکومتی اہلیت پر بھی سوال اٹھا دیا اور کہا کہ اگرمدارس والےامتحان کراسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں،2کروڑ سےزائد بچوں کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔

نجی اسکولز کےمالکان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عدالتی حکم کےباوجود10 فیصدسےکم والدین نےفیس جمع کرائی، سیشن کی فیس معاف نہیں کرسکتے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Schools,Schools open,Education system in Pakistan,Pakistan Schools
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube