Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

منڈی بہاؤالدین:8 سالہ بچہ زیادتی کےبعد قتل،لاش زیرتعمیرمکان سےبرآمد

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 19, 2020 | Last Updated: 2 years ago

فوٹو: سماء ڈیجیٹل

 

منڈی بہاءالدین میں 8 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ مقتول بچے کی لاش پڑوس میں زیر تعمیر مکان سے برآمد کی گئی۔

اہل خانہ کے مطابق بہا الدین کے علاقے سوہاوہ میں 8 سالہ بچہ گھر سے قریب واقع دکان سے ٹافیاں لینے کیلئے نکلا تھا۔ جب بچہ کافی دیر تک واپس نہ آیا تو گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی، جس کے بعد بچے کی لاش گھر کے پاس زیر تعمیر مکان سے برآمد کی گئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ظاہری طور پر ایسی کوئی علامت نہیں ہے جس سے کاز آف ڈیتھ کا پتہ چل سکے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی کوئی بات واضح ہوگی۔

مقتول بچے کے ماموں نے دعویٰ کیا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیں انصاف دے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے واقع کی مختلف پہلووں سے تفتیش کی جارہی ہے جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube