Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

آزادکشمیر: شادی ہال کی عمارت گرنےسے 40افراد ملبےتلے دب گئے

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ملبے تلے دبے 10زخمیوں کو نکال لیا گیا

آزاد کشمیر کے ضلع میرپور ميں چکسواری کے قريب 4 منزلہ شادی ہال کی عمارت گرنے سے 40 افراد ملبے تلے دب گئے جس میں سے 20 افراد کو نکال ليا گيا ہے۔

چکسواری ميں شادی ہال کی عمارت مرمتی کام کے دوران گرگئی۔ ریسکیو عملے کی جانب سے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

مقامی افراد کے مطابق جیک کے ذريعے چھت کا ايک حصہ اٹھایا جا رہا تھا کہ اچانک جیک سِلپ ہونے سے حادثہ پيش آيا جبکہ انتظاميہ کے مطابق معاملے کی تحقيقات کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ نہيں کہا جا سکتا جو مقامی افراد نے کہا وہ الگ ہے تحقيق کرے گے۔

انتظاميہ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے ليے ہيوی مشینری بھی طلب کرلی گئی ہے جبکہ حادثے ميں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

پاک فوج کی ٹيميں بھی امدادی سرگرميوں ميں مصروف ہيں۔ ملبے کے نیچے دبے مزيد لوگوں کی تلاش کيلئے ريسکيو آپريشن جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube