Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

منڈی بہاء الدین: تیزاب سے حملہ، 2خواتین سمیت 4افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2020 | Last Updated: 2 years ago

MANDI BAHAUDDIN, ACID ATTACK,

منڈی بہاء الدین میں 5 مرلے کے مکان کے تنازع پر جھگڑے کے دوران بھتیجوں نے چچا سمیت 4 افراد پر تیزاب پھینک دیا، 2 خواتین سمیت 4 افراد جھلس گئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

منڈی بہاء الدین کے علاقے اسکول محلہ میں بھتیجوں نے مبینہ طور پر 5 مرلے کے مکان کے تنازع پر ہونیوالے جھگڑے کے دوران تیزاب اپنے چچا اور اس کے خاندان کے دیگر افراد پر تیزاب پھینک دیا۔

تیزاب سے جھلس کر ملزمان کا چچا، 2 خواتین گلناز اور صابرہ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ چچا اور بھتیجوں کے درمیان لڑائی ہورہی تھی، ملزمان نے تیزاب کی بوتل پھینک کر ماری جو ہم سب کے اوپر گرگیا۔

تیزاب سے جھلسنے والے نوجوان نے بتایا کہ ملزمان نے گھر کے تالے توڑے اور تشدد بھی کیا، جس کے بعد ہمارے اوپر تیزاب پھینک دیا۔

انویسٹی گیشن آفیسر نے بتایا کہ ہمیں ایک خاندان پر تیزاب پھینکنے کی اطلاع ملی، موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج کرایا جارہا ہے، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube