Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

حیدرآباد:شاہراہوں پرنصب بڑےبل بورڈز ہٹائےنہ جاسکے

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2020 | Last Updated: 2 years ago

 فوٹو : آن لائن

سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود حیدرآباد کی شاہراہوں پر نصب بڑے بل بورڈز ہٹائے نہ جاسکے۔ انتظامیہ کی سستی طوفانی ہواؤں اور بارش کے دوران کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

حیدرآباد کی شاہراہوں پر نصب سائن بورڈ اوربل بورڈ تاحال ہٹائے نہ جاسکے۔ضلعی انتظاميہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرکواس معاملے سےآگاہ کرديا گيا ہے۔

حیدرآباد میں گدوچوک،ٹھنڈی سڑک،لطیف آباد،حیدرچوک اورقاسم آبادسمیت مختلف علاقوں مِيں لگے بورڈزبارشوں کےموسم میں اکثرحادثات کا باعث بنتے ہيں۔

شہریوں نےمطالبہ کیا ہے کہ بارشوں کے موسم کے باعث یہ قاتل بل بورڈز ہٹائے جائیں تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہوسکے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube