Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی:بارش کےامکانات موجود،ہفتےکوبھی بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تيز اور کہيں ہلکی بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں بادل آج دن ميں اورکل بروز ہفتہ بھی برسنے کا امکان ہے۔

جمعہ کو ڈی جی محکمہ موسميات نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لو پريشر ايريا ميں کوئی رد و بدل نہيں ہوا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں ميں کہيں تيز اور کہيں ہلکی بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بارش کا یہ سسٹم کراچی سے نکل کر پھر اومان کی جانب جائے گا،اس کے بعد 19 جولائی سے کراچی میں ہلکے بادل آتے رہیں گے اور بوندا باندی ہوتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کل17جولائی کوگرج چمک کیساتھ بارش ہوگی،محکمہ موسمیات

واضح رہے کہ جمعہ کی رات کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے بعدموسلادھار بارش ہوئی تھی جس سے گرمی کے زور میں قدرے کمی واقع ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کو کراچی میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا تاہم جمعرات کی رات ہی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ ہوگیا جس کے بعد مختلف علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، شاہراہ فیصل، ماڈل کالونی، ایئرپورٹ، لیاقت آباد، ناظم آباد، جیل روڈ، جمشید روڈ، اسکیم 33، صفورہ، نیشنل ہائی وے، سعدی ٹاؤن، بفرزون سمیت دیگر مقامات پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube