Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں کل17جولائی کو گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی،محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: آئن لائن

ڈائکریکٹر محکمہ موسمیات سندھ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ جمعہ 17 جولائی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، بارش سے قبل آںدھی اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

کراچی والے ہوشیار اور تیار ہوجائیں کیوں کہ بادل برسنے کیلئے دوبارہ آرہے ہیں۔ سما سے خصوصی گفتگو میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سندھ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ جمعہ کو کراچی میں موسلا دھار بارش کے واضح امکان ہیں۔ یہ مختصر بارش کا سسٹم ہے ، جو رن آف کچ اور بحیرہ عرب کے اوپر ہوا کا کم دباؤ کے باعث موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں جمعہ کے روز گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، جس کی وجہ سے مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہو رہی ہیں۔ گزشتہ رات بدھ کو تھر پارکر میں بہت اچھی بارش ہوئی ہے، مٹھی میں 50 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی ہے، یہ ہی سسٹم آج رات سے آگے بڑھ رہا ہے آج رات جمعرات کو یا کل جمعہ کو اچھی بارش ہوگی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بارش سے قبل تیز آندھی اور ہوائیں بھی چلے گی اور موسم ٹھنڈا ہو جائے گا، بارش کا سلسلہ جمعہ کے روز وقفے وقفے سے جاری رہے گا، بارش کا یہ سسٹم کراچی سے نکل کر پھر اومان کی جانب جائے گا۔ اس کے بعد 19 جولائی سے کراچی میں ہلکے بادل اتے رہیں گے اور بوندا باندی ہوتی رہے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ رات میں اور صبح کے اوقات میں بلخصوص ہلکی بارشیں جاری رہیں گی۔ کراچی میں جب مون سون ہو تو سمندری ہواؤں کا سلسلہ صبح کے اوقات میں بند ہوجاتا ہے۔ اس لیئے 19 جولائی سے پہلے حبس بھی رہے گا اور درجہ حرارت سینتیس اور اڑتیس کے دوران رہے گا، اس کے بعد کراچی کے موسم میں حبس کا ماحول کم ہو جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube