Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

غیرمنتخب افراد اور معاونین حکومت چلارہے ہیں، لطیف کھوسہ

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

نیب متنازع ہوچکا ہے، پی پی پی رہنماء

پیپلزپارٹی کے رہنماء لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نیب متنازع ہوچکا، حکومت سیاسی نہیں سلیکٹڈ ہے، غیر منتخب افراد اور معاونین حکومت چلا رہے ہیں۔

سماء کے نمائندہ خصوصی عباس شبیر کو خصوصی انٹرویو میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء لطیف کھوسہ نے نیب کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیب ٹارگٹڈ اور سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ پر دو رائے نہیں ہوسکتیں، نیب متنازع ہوچکا ہے، چیف جسٹس بھی کہہ چکے نیب غلط طریقے سے عمل کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی نہیں بلکہ سلیکٹڈ ہے، عمران خان کرونا کی ڈھال کے پیچھے چھپے ہیں، حکومت معاونین اور غیر منتخب افراد چلا رہے ہیں، جن کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، روز اتحادی حکومت چھوڑتے اور واپس آتے ہیں۔

سابق گورنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اب تک پی ٹی آئی کے لوگوں پر کیسز کیوں نہیں بنے؟، نیب کی کارکردگی یہ ہے کہ ایک دھیلا بھی واپس نہیں آیا، جس کی گردن پر ہاتھ رکھنا ہو حکومت نیب سے کارروائی کرواتی ہے، زرداری اور خورشید شاہ پر بنائے کیسز میں کوئی جان نہیں، پارک لین اور جعلی اکاؤنٹس کیسز بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سابق صدر پرویز مشرف کے ریفرنڈم میں پولنگ ایجنٹ تھے، وہ اس وقت سے وزارت عظمیٰ کے دیوانے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube