Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی سے ’’را‘‘ کے سلیپرسیل کارکن گرفتار، ایف آئی اے

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 3 months ago
KARACHI, RAW, SLEEPER CELL, MQM

فوٹو: آن لائن

ايف آئی اے کی کراچی نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی خفيہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سليپر سيل کا اہم رکن پکڑ لیا، ملک دشمنوں کی مالی معاونت کرنيوالے2 منی ايکسچينجر بھی گرفتار کرلئے، ملزمان سے اسلحہ سميت ليپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ملے ہيں۔

ايف آئی اے نے کراچی میں ’’را‘‘ کے سليپر سيل کا سراغ لگاليا، سليپر سيل کا اہم کارندہ ظفر پکڑا گيا، ملزم کا تعلق ايم کيو ايم لندن سے ہے جو 14 ماہ تک دہلی ميں محمود صديقی گروپ کے ذريعے دہشتگردی کی ٹريننگ بھی لے چکا ہے۔

ايف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ظفر محکمہ فائر بريگيڈ ميں ملازمت کرتا تھا۔

ايف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک کا بھی پتہ لگالیا، ’’را‘‘ سلیپر سیل کو فنڈز فراہم کرنيوالے منی ایکسچینج کے 2 ملازم گرفتار کرلئے گئے۔

حکام کے مطابق ملزم سفیان منی ایکسچینج کمپنی کا ڈائریکٹر اور جاوید میمن مینجر ہے، ملزمان حوالہ ہنڈی کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کرتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے، ملزمان کو سوک سینٹر، لیاقت آباد اور خالد بن ولید روڈ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا، مقدمہ درج کرکے مزید چھان بين کی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube