Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

لاہور میں ٹریفک اسسٹنٹ پر تشدد کرنے والے 3ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

 

لاہور میں ٹریفک پولیس کے اسسٹنٹ عامر پر تشدد کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں کے نام ذیشان، انصر اور اخلاق نذیر ہے۔

پولیس کے مطابق تین ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ایف آئی آر کے مطابق سگنل پنجاب سوسائٹی پر ڈیوٹی پر کھڑے ٹریفک اسسٹنٹ عامر نے سگنل توڑ کر غازی روڈ جانے والے موٹر سائیکل سوار کو روکا، جس پر موٹر سائیکل سواروں نے کاغذات دینے کی بجائے اپنے 4 ساتھیوں کو فون کرکے بلا لیا۔

موٹر سائیکل سواروں نے 4 ساتھیوں سمیت ٹریفک اسسٹنٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعہ پر سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے نوٹس لیا۔ انکا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube