Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

رہنماء تحریک انصاف ملک غلام رسول کےگھر ڈکیتی، مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 2 years ago

تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک غلام رسول سنگھا کے گھر ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ خوشاب میں درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈاکووں نے ایم پی اے اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر چار کروڑ مالیت کے زیورات، نقدی اور غیر ملکی کرنسی چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈاکووں نے ایم پی اے کو اہل خانہ سمیت یرغمال بنا لیا اور اسلحہ کے زور پر 175 تولے سونا، 1کروڑ 78لاکھ پاکستانی کرنسی، 30ہزار امریکی ڈالر اور 12ہزار سعودی ریال چھین کر فرار ہوگئے۔

واقع کی خبر ملتے ہی ڈی پی او رانا شعیب بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔کراٸم سین یونٹ نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ایم پی اے کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube