Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

لاہور: میاں بیوی کے جھگڑے میں پڑوسی کابچہ جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

شوہرنے بیوی کو پتھر مارا، جو بچے کے لگ گیا

لاہور ميں مياں بیوی کی لڑائی پڑوسيوں کے بچے کی جان لے گئی، جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو پتھر مارنے کی کوشش کی جو دروازے پر کھڑے 12 سالہ بچے کو جالگا۔

لاہور کے علاقے بادامی باغ سادات محلے ميں بابر نامی شخص کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا، شوہر نے غصے ميں آکر بیوی کو پتھر مارنے کی کوشش کی جو دروازے پر کھڑے 12 سالہ سميع اللہ کے سر پر جالگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گيا۔

پوليس نے پتھر مارنے والے ملزم بابر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرليا۔ سميع اللہ کی ميت پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

پوليس کا کہنا ہے کہ ملزم بابر سے مزيد تفتيش جاری ہے، پتھر دانستہ طور پر مارا يا محض حادثاتی طور پر لگا، حقائق واضح ہوجائيں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube