Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پنجاب: کرونا ٹیسٹ کی آن لائن اور موبائل میسیجز پررپورٹس

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

CORONAVIRUS, PUNJAB, TEST

محکمہ صحت پنجاب کا بڑا اقدام، کرونا ٹيسٹوں کی سرکاری رپورٹس آن لائن کر دیں، ٹیسٹوں کے نتائج بذریعہ ایس ایم ایس بھی موصول ہونا شروع ہوگئے۔

سيکریٹری پرائمری اينڈ سيکنڈری ہيلتھ کيئر کے مطابق کرونا وائرس کی رپورٹس آن لائن کرنے کا منصوبہ ريکارڈ مدت ميں مکمل کيا گيا، نجی لیب کی طرز پر تمام سرکاری لیبارٹريوں کی رپورٹس آن لائن دیکھی جا سکیں گی۔

حکام کے مطابق اب تک کئے گئے تمام ٹیسٹ نتائج آن لائن کر دیئے ہیں، صارفين کو ایک لاکھ 30 ہزار سے زيادہ نتائج سے بذريعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جاچکا ہے۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 2 ہزار 43 افراد لقمہ اجل بن چکے، صوبہ بھر میں 64 ہزار 148 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube