Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کروناوائرس سے صحتیاب مریضوں کی شرح 67فیصد سے بڑھ گئی

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
CORONAVIRUS, PAKISTAN

Photo/AFP

پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی بدستور جاری ہے، وائرس سے متاثر افراد میں سے 2 تہائی صحتیاب ہوگئے، ساڑھے 77 ہزار ایکٹو کیسز میں سے صرف 3 ہزار 727 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ وینٹیلیٹرز پر مریضوں کی تعداد بھی 339 رہ گئی ہے۔

احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے نتیجے میں ملک بھر میں کرونا کے کیسز اور ہلاکتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، صحتیاب مریضوں کی شرح 67.6 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 2154 افراد نے وائرس کو شکست دی دی، مجموعی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 810 تک پہنچ گئی، اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بھی کم ہونے لگا، اب صرف 3 ہزار 727 افراد زیرعلاج ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 749 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے صرف 2 ہزار 165 مثبت آئے، ایک دن میں 67 مریض جاں بحق ہوئے، 61 اسپتالوں جبکہ 6 گھروں میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے کیسز اور اموات کی یہ تعداد جون کی نسبت 40 فیصد سے بھی کم ہے، ملک میں اموات کی شرح 2.1 فصید ہے۔

این سی او سی کے مطابق 26 فروری سے اب تک کرونا کے 2 لاکھ 55 ہزار 769 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube