Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

بلوچستان میں لاک ڈاؤن کے دوران ہوٹلز بند

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع کردی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاﺅن میں 30 جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاﺅن کے تحت مذہبی، سیاسی و دیگر اجتماعات پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹی فیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کاروباری مراکز صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہینگے۔

صوبے بھر کے عوامی مقامات، دفاتر اور دکانوں پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تفریحی مقامات، سینما گھر، کھیلوں کے میدان، شادی ہال اور جمز پر پابندی بھی برقرار رکھی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube