Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

سندھ: موٹرسائیکل اورگاڑیوں کے دستاویزات کی جگہ اسمارٹ کارڈ لانیکافیصلہ

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 2 years ago

کاغذات رکھنے کی جھنجھٹ نہ ہی سنبھالنے کا مسئلہ، سندھ حکومت نے موٹر سائيکل اور گاڑیوں کے دستاویزات کی جگہ اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاؤلا نے جلد سیکیورٹی فیچر نمبر پلیٹ بھی متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن دستاویزات کی جگہ اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، اب ڈرائیورز پورے کاغذات کی جگہ صرف کارڈ دکھا کر اپنا وقت بچاسکیں گے۔

وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ کارڈ کی فیس 800 روپے مقرر کی گئی ہے، گاڑی کے مالک کی تبدیلی پر اسمارٹ کارڈ بھی تبدیل ہوسکے گا۔

صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ گاڑی مالکان 15 روز میں اسمارٹ کارڈ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ہی سیکیورٹی فیچر نمبر پلیٹ بھی متعارف کرائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube