Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات ایس او پیز کیساتھ جاری

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کراچی جامعہ بنوریہ میں طلبہ امتحانات دیتے ہوئے۔ فوٹو: آن لائن

ملک بھر میں وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات ایس او پیز کے ساتھ جاری ہیں جس میں پنجاب اور سندھ کے طلبہ کے لئے پشاور میں امتحانات کا انتظام کیا گیا ہے۔

ہاسٹل بدستور بند رہنے سے کراچی، لاہور اور دیگر شہروں کے مدارس میں رجسٹرڈ طلبہ مشکل میں تھے جنہیں پشاور میں خصوصی ہال قائم کرکے طلبہ کو امتحانات دینے کا موقع دیا گیا۔

مہتم مرکز علوم اسلامیہ راحت آباد پشاور علامہ سید العارفین کہتے ہیں کہ پنجاب یا سندھ کے جامعات میں جو زیر تعلیم رہے اور کرونا کی وجہ سے وہ وہاں نہیں جاسکتے تو ان کے لئے وفااق المدارس نے یہ سہولت دی کہ ان سے یہاں امتحان لینے کا انتظام کیا۔

طالب علم بنوریہ ٹائون کراچی شہباز احمد کہتے ہیں کہ میں جامعہ بنوری ٹائون کراچی کا طالب علم ہوں لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے ہم کراچی نہیں جا سکے۔ الحمد للہ ہمارے اکابرین نے یہ سہولت فراہم کی کہ ہمارا امتحانی سینٹر پشاور کر دیا۔

جامعہ دارالعلوم کراچی کے طالب علم سمیع اللہ کہتے ہیں کہ ہم اس بات سے خوش ہیں کہ ہمارا سال بچ گیا اور ہمیں امتحان کا موقع دیا جا رہا۔ انشاء اللہ تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں گے اور حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔

وفاق المدارس کے امتحان میں پشاور کے 136 مدارس میں قائم ہالز میں 30 ہزار سے زائد طلبہ ایس او پیز کے تحت امتحان دے رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube