فائل فوٹو
لاہور سے پولیو کا رواں سال پہلا کیس رپورٹ ہوگیا، راوی ٹاؤن کا 26 ماہ کا بچہ پولیو سے متاثر ہوکر زندگی کی بازی ہار گيا۔
کرونا وائرس کی وجہ سے انسداد پوليو مہم کی سرگرمياں معطل ہیں، مہلک بیماری نے پھر سر اٹھانا شروع کرديا۔ سندھ کے بعد پنجاب میں نیا پولیو کیس سامنے آگیا۔
لاہور کے علاقے راوی ٹاؤن ميں 26 ماہ کا محمد علی پوليو سے متاثر ہوا، بيماری سے بچے کی دونوں ٹانگیں اور دونوں ہاتھ کام کرنا چھوڑ گئے، بچہ چلڈرن اسپتال میں زیرعلاج تھا ليکن جانبر نہ ہوسکا۔
قومی ادارہ صحت نے لاہور ميں رواں سال پولیو کے پہلے کیس کی تصدیق کردی، پنجاب میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 4 ہے جبکہ صوبے میں کرونا وائرس کے باعث بچوں کو قطرے پلانے کی سرگرمیاں معطل ہیں۔