Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

حکومت نے شادی ہال کھولنے کی یقین دہانی کرادی، مالکان

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

صدر شادی ہال مالکان ایسوسی ایشن رانا رئیس کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمیں 2 اگست سے پہلے شادی ہال کھولنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

شادی ہال مالکان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، شادی ہال مالکان ایسوسی ایشن کے اراکین نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی، جس کے بعد ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے ہمیں 2 اگست سے پہلے شادی ہال کھولنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

شادی ہال مالکان اور اس سے جڑے ملازمین نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا تھا، جس میں مظاہرین نے حکومت سے شادی ہال کھولنے کا مطالبہ کیا۔

رانا رئیس کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہم سے شادی ہال سے متعلق ایس او پیز کیلئے تجاویز طلب کی ہیں، ہماری تجاویز پر غور کرکے حکومت جامع ایس او پی متعارف کرائے گی۔

پاکستان میں 23 مارچ 2020ء سے کرونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن نافذ ہے، تمام بڑے تجارتی مراکز، پارکس، شادی ہال، اسکول، کالجز، یونیورسٹیاں بند ہیں۔

حکومت کی جانب سے سخت ایس او پیز کے تحت مختلف کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دی جاچکی ہے، جس کے بعد نجی اسکول اور شادی ہال مالک بھی ایس او پیز کے تحت کاروبار کی اجازت دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

صدر شادی ہال مالکان ایسوسی ایشن رانا رئیس نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی بتائی ہوئی ایس او پیز کی ابندی کریں گے، سندھ حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے مشورے پر عمل کیا۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

  1. Anonymous  July 14, 2020 10:53 pm/ Reply

    Not yet

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube