Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

چترال:بارش کےبعدسیلابی صورتحال،درجنوں مکانات تباہ

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 1 year ago

ٹریفک معطل ہونے سے مسافر پريشان ہيں۔

چترال ميں بارشوں کے بعد سيلاب کی صورتحال درپیش ہے۔گولین ویلی ميں مکانات کو نقصان پہنچا اور راستے بند ہوگئے۔

چترال میں اتوار اور پیر کو چند گھنٹوں کی بارش کے بعدپہاڑوں سے آنے والے سيلابی ريلے نے چترال کےعلاقے گولین ميں تباہی مچا دی ہے۔

سيلاب سے کئی مکانات، دکانیں،مدرسے اورایک مسجد کونقصان پہنچاجبکہ سڑکیں بھی پانی ميں ڈوب گئی۔

متاثرہ گاؤں والےجان بچانےکےليے پہاڑوں پرنقل مکانی کرنے پرمجبورہوگئے جبکہ ریسکیوعملہ اورپولیس کوبھی امدادی سرگرميوں میں مشکلات کاسامناہے۔

سيلابی ريلےکےباعث کوغذی سےگولین جانےوالےروڈ پربھی کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگياجس کےباعث ٹریفک معطل ہونے سے مسافر پريشان ہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube