Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

این ایف سی، ترمیمی بل کیلئےسینیٹ میں پیش تحریک مسترد

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

معاملہ اٹھارویں ترمیم پر شب خون کی کوشش ہے، اپوزیشن

این ایف سی ایوارڈ میں ترمیم کے بل کیلئے سينيٹ ميں تحریک پيش کی گئی، اپوزیشن جماعتوں نے کھل کر مخالفت کر دی اور معاملے کو اٹھارویں ترمیم پر شب خون اور پارليمان پر حملے کی کوشش قرار دے دیا۔ بحث کے بعد این ایف سی ایوارڈ سے متعلق آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک مسترد کردی گئی۔

ایوان بالا میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے، اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر گرما گرم بحث ہوئی، بیرسٹر محمد علی سیف نے قومی مالیاتی کمیشن میں ترمیمی بل کی تحریک پیش کی اور کہا کہ وفاق کے اخراجات بڑھنے سے صوبوں کے بجٹ میں کٹوتی ہوتی ہے، یہ زیادتی ہے۔

حکومتی بنچوں سے تحریک سامنے آنے پر اپوزیشن ارکان بھڑک اٹھے، پیلپز پارٹی نے معاملے کو اٹھارویں ترمیم پر شب خون مارنے کی کوشش قرار دے دیا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پارلیمان اس وقت انڈر اٹیک ہے، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومتی بینچوں سے پارلیمان پر حملہ ہورہا ہے، اٹھارہویں ترمیم اور آئین صوبوں کے ساتھ وفاق کا عمرانی معاہدہ ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کو صرف ایک قانون کے طور پر نہ دیکھا جائے، اگر آئین کے آرٹیکل 160 اے میں ترمیم کرنی ہے تو ہم تیار ہیں، پھر ٹیکس جمع کرنے کا اختیار صوبوں کو دیں۔

ن لیگی رہنماء سینیٹر مشاہد اللہ نے آئین کے تحفظ کیلئے ڈٹ جانے کا اعلان کردیا۔

حکومتی رکن ولید اقبال نے صدراتی نظام کی بات کی تو لیگی سینیٹر نے حکومت کے ساتھ سابق آمروں کو بھی خوب لتاڑا۔

مشاہد اللہ نے کہا کہ تاریخ سے نابلد لوگ صدارتی نظام کی بات کررہے ہیں، صدارتی نظام نے ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے، کسی میں جرأت نہیں صدارتی نظام لانے کی یا اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کی۔

انہوں نے سوال کیا کہ یہ حکومت چل کیسے رہی ہے جس کے وزراء روز جھوٹ بولتے ہیں۔

طویل بحث کے بعد این ایف سی ایوارڈ سے متعلق آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک مسترد کردی گئی تحریک کے حق میں 17 جبکہ مخالفت میں 25 ووٹ آئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube